مقبوضہ کشمیر : بھارتی سی آرپی ایف اہلکاروں کاصحافی پر بدترین تشدد

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:06

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے آج سرینگر میں ضلع بانڈی پورہ کے ایک صحافی کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے روزنامہ گریٹر کشمیر سے وابستہ عرفان پرے نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فورسز نے انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ٹانگ توڑ دی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وہ آج صبح اخبار لینے کیلئے پریس انکلیو سرینگر کی طرف جارہے تھے جب سی آر پی ایف کے اہلکاروںنے انہیں روکا اور بلا جواز طورپر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک فوجی نے ان سے سوال کیاکہ انہوںنے اپنی گاڑی کیوںنہیں روکی جبکہ اس نے ایسا کرنے کیلئے کہا ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ فورسز اہلکاروںنے انہیں گالیاں دیں اور تھپڑ مارے اورگاڑی سے زبردستی باہر نکال کر لاٹھیوں سے بدترین تشدد کیا۔

انہوںنے کہاکہ ان کے والد اہلکاروںسے تشدد بند کرنے کی منت کرتے رہے تاہم انہوںنے ایک نہ سنی ۔آخر میں ایک فوجی کے یہ کہنے پر کہ آج کیلئے کافی ہے انہوںنے تشدد بند کیا ۔انہوںنے کہاکہ وہ سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے خلاف شکایت رجسٹر کرانے کیلئے بٹہ مالواور شہید گنج تھانے گئے تاہم پولیس اہلکاروںنے ان کی بات سننے بغیر ہی انہیں واپس جانے کیلئے کہا ۔

متعلقہ عنوان :