راحت فتح علی خان بیرون ممالک 48 شو کریں گے

راحت فتح علی خاں اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے ان کی گائی مقبول قوالیاں پیش کرینگے

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:00

راحت فتح علی خان بیرون ممالک 48 شو کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال راحت فتح علی خاں آئندہ برس اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کی وفات کی20 برس مکمل ہونے پران کی طویل اور بہترین فنی خدمات کو شاندار ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ملک اوربیرون ممالک 48 شوز میں پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پاکستان میں سب سے پہلے فیصل آباد٬ لاہور٬ کراچی٬ اسلام آباد٬ بہاولپور٬ حیدرآباد٬ سیالکوٹ٬ ملتان٬ میرپورخاص (آزادکشمیر) جبکہ امریکا کے علاوہ کینیڈا بھارت٬ عرب امارات٬ ایمسٹرڈیم٬ پیرس اورلندن میں بھی پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان پروگراموں میں راحت فتح علی خاں اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ان کی گائی مقبول قوالیاں پیش کرینگے۔ راحت فتح علی خاں کے انٹرنیشنل مینجرسلمان احمد نے باقاعدہ تیاریاں شروع کردی ہیں۔