مقبوضہ کشمیر:کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیر اورمسلم دشمن ایجنڈے پر عمل پیراہی:نعیم خان

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میںنیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے وادی کے اطراف و اکناف میں گرفتاریوں اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے بے دریغ استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیر دشمن اور مسلم دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نعیم احمد خان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںکہا کہ گرفتاریوں اور دیگر ہتھکنڈوں سے دہشت پھیلانے کے خطرناک نتائج بر آمد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے شدت پسندی کیلئے راہ ہموار ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی دلی اور اس کے مقامی ایجنٹوں کو یہ حقیقت جان لینی چاہئے کہ جابرانہ اقدامات سے تنازعہ کشمیر کے باب کو عالمی تاریخ سے حذف نہیں کیا جاسکتا اور عوام کی آواز بزور طاقت دبانے سے مسائل حل نہیں ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کیخلاف کالے قوانین کے نفاذ کو روکنے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔