ایکواڈور کی حکومت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کاانٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا-وزرات خارجہ کی جانب سے تصدیقی بیان جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 اکتوبر 2016 13:16

ایکواڈور کی حکومت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کاانٹرنیٹ کنکشن کاٹ ..

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19اکتوبر۔2016ء) ایکواڈور کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کاانٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا۔ایکواڈور کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولین اسانج کا انٹرنیٹ رابطہ امریکی الیکشن سے متعلق وکی لیکس کے نئے انکشاف پر منقطع کیا گیا۔ دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کےاصول پرکار بند ہیں ایکواڈور کسی ملک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے، اور نہ ہی کسی ایک امیدوارکی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دو روز قبل اسانج کا انٹرنیٹ رابطہ منقطع ہونے کے بعد الزام لگایا گیا تھا کہ یہ اقدام امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ایما پر اٹھایا گیا ہے، امریکا اور ایکواڈو دونوں نے اس کی تردید کی تھی، تاہم اب ایکواڈور نے انٹرنیٹ رابطہ منقطع کرنےکی تصدیق کی ہے۔وکی لیکس نے 2010 میں بڑی تعداد میں امریکی خفیہ کیبلز افشا کیے تھے، انہیں سویڈن میں جنسی زیادتی کےالزامات کا سامنا ہے۔2012 میں برطانیہ کی جانب سے سویڈن کے حوالے کیے جانے کے فیصلے پرایکواڈور نے اسانج کو سیاسی پناہ دی تھی، وہ تب سے لندن میں ایکواڈور کے سفارخانے میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :