‘منٹو کو سمجھنا ان کا کردار ادا کرنے سے زیادہ مشکل ہے ‘ نواز الدین صدیقی

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:16

‘منٹو کو سمجھنا ان کا کردار ادا کرنے سے زیادہ مشکل ہے ‘ نواز الدین ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے کردار کے لیے خود کو منتخب کیے جانے پر اپنے آپ کو نہایت خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ منٹو پر فلم نندیتا داس کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کو دیے جانے والے انٹرویو میں نواز الدین کا کہنا تھا کہ جب وہ فلم کی ڈائریکٹر نندیتا داس سے ملے تو انہوں نے مجھے دیکھ کر کہا٬ ’تم ہی میرے منٹو ہو‘۔

بقول نندیتا انہوں نے پہلے ہی نواز الدین کو اس کردار کے لیے منتخب کرلیا تھا۔نواز الدین نے بتایا کہ نندیتا کا خیال ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم و بیش ویسے ہی نشیب وفراز دیکھ چکے ہیں جیسے منٹو نے اپنی زندگی میں دیکھے۔ ’لیکن میں نندیتا کے اس خیال سے متفق نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے 22 سال سے منٹو کو پڑھ رہے ہیں٬ اس کے باوجود وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ منٹو کو مکمل طور پر جان چکے ہیں۔