کرن جوہر انتہاپسندوں سے منتیں کرنے پر مجبورہوگئے

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:03

کرن جوہر انتہاپسندوں سے منتیں کرنے پر مجبورہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء)معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے ہندو انتہاپسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز نہ روکیں٬ آئندہ کسی بھی پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کے معرف فلم ساز کرن جوہر نے اپنے ویڈیو بیان میں فلم اے دل ہے مشکل پر پابندی کے فیصلے کو نا انصافی قرار دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فلم ماضی میں بنائی گئی تھی اور پاکستانی ایکٹر فواد کو کاسٹ کیا گیا تھا٬لیکن اب وطن میرے لئے پہلے ہے۔ اب کسی بھی پاکستانی ایکٹر کو کاسٹ نہیں کروں گا۔ فلم ساز کا کہنا ہے کہ فلم کی تکمیل میں تین سو افراد کی محنت شامل ہے٬ اسے ریلیز ہونے دیاجائے۔