فیشن انڈسٹری کی مضبوطی کے بعد ہی فلم انڈسٹری بھی ترقی کر سکتی ہے’ڈولی

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) سپر ماڈل ڈولی نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کی مضبوطی کے بعد ہی فلم انڈسٹری بھی ترقی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ و ماڈل ڈولی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری میں تیزی کے ساتھ نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ ایسے لوگ جو گروہ کی شکل میں کام کر رہے ہیں نئے ٹیلنٹ کو کام دلوانے کا جھانسہ دیکر ان کو خراب کر رہے ہیں جو فیشن انڈسٹری کیلئے بہت نقصان دہ ہے میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں پہلے فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :