وکی لیکس کی ایکواڈور پر جولیان آسانج کی انٹرنیٹ تک رسائی روکنے پر تنقید

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:18

سان سلوا ڈور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) وکی لیکس نے ایکواڈور پر جولیان آسانج کی انٹرنیٹ تک رسائی روکنے پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے ٹوئیٹر کے ذریعے بتایا کہ ہفتے کو امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی تقاریر شائع کرنے کے بعد سے آسانج کو انٹرنیٹ کی سہولت حاصل نہیں ہے۔ وکی لیکس نے کلنٹن کی انتخابی مہم کے منیجر کے کچھ دستاویزات اور ای میلز عام کر دی تھیں۔واضح رہے کہ آسانج جون 2012ء سے سویڈن حوالگی سے بچنے کے لیے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد ہیں٬ جنہیں وہ مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :