ڈیرہ بگٹی میں بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43فراریوں نے براہمداغ بگٹی سے لا تعلقی کااظہار کرتے ہوئے سرنڈر کردیا

براہمداغ بگٹی کی انڈین رغبت اور میلان سے ہمدرد اور حمایتی بد ظن ہو کر ان سے راہیں علیحدہ کر رہے ہیں٬ ترجمان ایف سی

منگل 18 اکتوبر 2016 20:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء) ڈیرہ بگٹی میں بلوچ ریپبلیکن آرمی کے 43فراریوں نے براہمداغ بگٹی کی ہندوستان سے میل رغبت اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کی بدولت ان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔براہمداغ بگٹی کی ہندوستان کے ساتھ گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوچ ریپلیکن پارٹی اور کا لعدم تنظیم بی آر اے کے مزیددرجنوںکارندے اور حمایتی ان سے راہیں علیحدہ کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔

جس سے براہمداغ بگٹی اور اس کے قریبی کمانڈر ز حواس باختہ ہو کر اظہار لا تعلقی اور سرنڈرکا اعلان کرنے والے فراریوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی بی آر اے کے چند دہشتگردوں نے سرنڈر فراریوں کے گائوں بانڑی پر حملہ کرتے ہوئے 1500کے قریب مال مویشی ہتھیا کر ساتھ لے گئے جس پر ایف سی نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے چھترمیں دو دہشتگرد وں کو ٹھکانے لگا کر ہتھیائے ہوئے مال مویشی کو برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے براہمداغ بگٹی کی انڈین میلان اور وہاں پر پناہ لینے کی درخواست پر ان کے ہمدرد اور حمایتی ایک ایک کر کے ان سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب بی آر اے کے بچے کچے دہشتگرد سرنڈر ہونے والے فراریوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کرکے ان سے زبر دستی تخریبی کارروائیاںکروانے پر تلے ہوئے ہیں ۔تاہم ڈیرہ بگٹی اور گردو نواح میںتعینات سیکیورٹی فورسز کی ہر ممکن کوشش ہے کہ باقی ماندہ دہشتگرد وں کو ٹھکانے لگا کر عوام کو ان کے ظلم و ستم سے چھٹکارہ دلائے ۔

متعلقہ عنوان :