کالعدم تنظیم بی آراے کے43فراریوں نے ہتھیارڈال دیے

فراریوں کاپاکستان سے وفاداری جبکہ برہمداغ بگٹی سے لاتعلقی کااعلان،برہمداغ بگٹی کی بھارت سے رغبت پرمزید کارندے راہیں جداکررہے ہیں۔ترجمان ایف سی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اکتوبر 2016 19:44

کالعدم تنظیم بی آراے کے43فراریوں نے ہتھیارڈال دیے

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر2016ء) :کالعدم تنظیم بی آراے کے 43فراریوں نے ہتھیارڈال دیے ہیں،جبکہ فراریوں نے برہمداغ بگٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کی کالعدم تنظیم بی آراے کے 43فراریوں نے برہمداغ بگٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے فورسزکے سامنے ہتھیارڈال دیے ہیں۔فراریوں نے ہتھیارڈالنے اور پاکستان سے وفاداری کا اعلان کیاہے۔تنظیم کے مزید کارندے اور حمایتی بھی اپنی راہیں جداکررہے ہیں۔ترجمان ایف سی کا کہناہے کہ فراریوں نے برہمداغ بگٹی کی بھارت سے رغبت اور پاکستان سے دشمنی پر لاتعلقی کا اظہارکیاہے۔