انسانی حقوق کے چیمپئن یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے پیلٹ گن کے استعمال پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
بیرسٹر سلطان محمود کی برسلز پارلیمنٹ کے نائب صدر ٬دیگر ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات میں گفتگو
منگل 18 اکتوبر 2016 17:22
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہالینڈ کی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیاء امور کے انچارج جورس جیون سے ملاقات میں کیا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہالینڈ وہ ملک ہے جس نے بھارت کی سیکورٹی کونسل کی مستقل نشست کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کر دیا تھااور اب جبکہ حالات مزید سنگین ہو چکے ہیں تو ہالینڈ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری طور پر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہالینڈ سے بیلجئم کے دارالحکومت برسلز روانہ ہوں گے جہاں پر برسلز ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبا ل کیا گیا جہاں سے وہ سیدھے برسلز پارلیمنٹ گئے جہاں پر انھوں نے برسلز پارلیمنٹ کے نائب صدر ایمن اوزکارارہ اور دیگر ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی اس موقع پر برسلز پارلیمنٹ کے ممبران نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مزمت کی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے کہنے پر اس چیز پر اتفاق کیا گیا کہ برسلز پارلیمنٹ میں بھی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اسی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔برسلز پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ جبکہ یورپی یونین اور یوپی پارلیمنٹ سے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہاء ہے کہ پیلٹ گن کے ذریعے جو کہ شکار کے لئے استعمال کی جاتی ہے اسے استعمال کرکے بچوں کی بینائی چھینی جارہی ہے اور اس پر مزید ستم ظریفی یہ ہے کہ انسانی حقوق کے چیمپئن یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برسلز پارلیمنٹ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت اور برسلز پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کا قیام ایک اہم پیش رفت قراردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.