توہین عدالت کیس ‘آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے چیئرمین و سیکرٹری ریڈ کریسنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

منگل 18 اکتوبر 2016 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) توہین عدالت کیس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے چیئرمین ریڈ کریسنٹ اور سیکرٹری ریڈ کریسنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔ عدالت العالیہ کے جج جسٹس آفتاب علوی نے مقدمہ عنوانی عاطف خان بنام زاہد علی شاہ وغیرہ میں عدالت میں عدم حاضری پر چیئرمین ریڈ کریسنٹ زاہد علی شاہ اور سیکرٹری یاسر منظور کے خلاف توہین عدالت میں قابل زمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں ۔

عدالت العالیہ نے چیئرمین اور سیکرٹری ریڈ کریسنٹ کو 15 نومبر کو عدالت العالیہ میں حاضر ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے عدالت العالیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر دونوں افراد 15 نومبر کو عدالت العالیہ میں حاضر نہ ہوئے تو ان کو (1)(1 )لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں عدالت العالیہ کے جج جسٹس آفتا ب علوی نے چیئرمین ریڈ کریسنٹ زاہد علی شاہ اور سیکرٹری یاسر منظور کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں ۔

سابق سیکرٹری راجہ عاطف اور تین سال کا عرصہ پورا ہونے سے قبل ہی سیکرٹری ریڈکریسنٹ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ جس پر سابق سیکرٹری نے عدالت العالیہ سے رجوع کیا عدالت العالیہ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا اور چیئرمین اور سیکرٹری کو کسی طرح کی بھی کاروائی سے روکا گیا تھا لیکن چیئرمین اور سیکرٹری نہ تو عدالت حاضر ہوئے اور نہ ہی عدالت کے احکامات مانے جس پر راجہ عاطف ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی تھی چیئرمین نے کاروائی کرتے ہوئے عدالت العالیہ نے دونو ں افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور چیئرمین اور سیکرٹری ریڈ کریسنٹ کو 15 نومبر کو عدالت حاضر ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے کہ حاضر ہونے کی صدارت میں دونوں افراد کے خلاف ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :