عباسپور‘ محکمہ جنگلات کی لکڑ سمگلنگ میں ملوث گروہ کیخلاف کارروائی

پولیس نے مکروہ دھندہ میں ملوث گروہ کے ارکان کو گاڑی سمیت پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا

منگل 18 اکتوبر 2016 17:06

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) عباسپور جنگلات کی کٹائی دھڑلے سے جاری کوئی پوچھنے والانہیں گزشتہ رات پولیس اسٹیشن عباسپورکی حدود میں روزانہ کی بنیادپر لکڑسمگل کرنے والاگروہ ملزم مطلوب ولدحسین احمد ٬معسودالرحمن ولد حسین احمدجن کی کی گاڑی جس کا نمبرM0764معہ لکڑڈرامائی اندازمیں پولیس نے گرفتار کرکے بڑے گھر میں مہمان بنالیا تفصیلات کے مطابق آج صبح پانچ بجے مغبر کی اطلاع پرتھانہ پولیس عباسپور ایس ایچ اوسردارسیاب عباسی کی خصوصی ہدایت پر اصغرخان اے ایس آئی ہمراہ محمدحیات کنسٹیبل ٬محمد اشتیاق ٬زائد حسین ٬نے چھٹیال سے آنے والی گاڑی نمبر Mo764 کو ضبط کرکے غیرقانونی سمگل شدہ لکڑی ضبط کرکے تھانہ عباسپورمیں ایف آئی آر درج کردی ۔

(جاری ہے)

لکڑسمگل کرکے فروخت کرنے والا گروہ جس نے عباسپورمیں آراہ مشین لگارکھی ہیں بے دردی سے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جنگلات کی کٹائی کرکے قومی اثاثے کوشیر مادر سمجھ کر لوٹ مارکررہے ہیں محمد مطلوب ولد حسین احمد ٬معسودالرحمان ٬جس کی گاڑی نمبرM0764پر لکڑسمگل کرتے ہوئے لکڑی گئی تھی جوکہ ذاتی اثررسوخ کی بنیادپر چھوڑاکرلے گیا تھا مگراپنی حرکات سے بازنہ آسکا گزشتہ رات مخیرکی اطلاع پر ایس ایچ اوعباسپور سردارسیاب عباسی کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس ایچ اوسلمان خان کی قیادت میں پولیس نفری جن میں عبدالحمید تفتیشی زائد ڈی ایف سی شامل تھے نے کامیاب چھاپا لگاکرمعہ لکڑگاڑی کوتھانہ عباسپور لاکربندکردیااورملزمان کوسرکاری مہمان بنائے ہوئے سلاخوں کے پیچھے بندکردیا پولیس کی اس کارکردگی کوعوام علاقہ عباسپورنے سہراتے ہوئے ایس ایچ اوعباسپور کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کمپاؤئمنٹ نمبر 9,10,11,12 کے قیمتی درختوںکی کٹائی کوبچایاجائے اورپیدل راستہ نالہ رنگڑاوردیگرراستوں پرناکہ لگاکر بھی غیرقانونی طریقہ سے لکڑسمگل کوروکاجائے ۔

متعلقہ عنوان :