جمہوری انداز میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کا انتخاب پاکستان کی سیاسی نظام کی مضبوطی کیلئے اہم قدم ہے ‘’’ن ‘‘کے بطور نئے صدر انتخاب کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان ترقی خوشحالی کی منازل طے کریگا

وزراء حکومت طارق فاروق‘چوہدری عزیز وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 18 اکتوبر 2016 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق٬ وزیر مواصلات ورکس چوہدری محمد عزیز اور وزیر خزانہ منصوبہ بندی ترقیات و صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا ہیکہ جمہوری انداز میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران کا انتخاب پاکستان کی سیاسی نظام کی مضبوطی کے لئے اہم قدم ہے مسلم لیگ ’’ن ‘‘کے بطور نئے صدر انتخاب کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان ترقی خوشحالی کی منازل طے کریگا ۔

عالمی اداروں میں پاکستان کا وقار بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزراء حکومت نے کہا ہیکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی عہدیداران کا انتخاب جمہوری نظام کے استحکام اور تسلسل کی علامت ہے وقت اور حالات کے تقاضوں کے عین مطابق بروقت الیکشن منعقد ہوئے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ’’ن‘‘ کی تازہ مینڈیٹ کی حامل قیادت ملک و قوم کی خدمت کا سفر بہتر اور منظم انداز میں جاری رکھ سکے گی وزراء حکومت نے مذید کہا ہیکہ ایک ایسے موقع پر جب جمہوریت دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ استحکام کی راہ میں رکائوٹیں حائل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں محمد نوازشریف وزیراعظم پاکستان کا صدر مسلم لیگ ن منتخب ہونا نیک شگون ہے مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن کے عمل کی تکمیل سے سیاسی اور جماعتی نظام و مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن سے حکومت مضبوط ہوگی اور سازشیں ختم ہونگی۔ کشمیری عوام بھی میاں محمد نوازشریف کی قیاد ت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔ وزراء نے میاں محمد نواز شریف سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد بھی دی اور توقع کا اظہار کیا کہ تمام نو منتخب عہدیداران اپنی خداداد صلاحیتوں کو برئوے کار لاکر مسلم لیگ ن کو منظم و محترک رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔