قائد پاکستان نے وزیراعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے بھرپور کردارادا کیا

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رکن مجلس عاملہ شیخ سراج منیرکی وزیراعظم نوازشریف کو بلامقاملہ پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 18 اکتوبر 2016 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیرنے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کو بلامقاملہ پاکستان مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان نے وزیراعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے بھرپور کردارادا کیا۔

(جاری ہے)

جس وقت اقتدار سنبھالا خزانہ حالی تھا آج فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ملک دن بدن ترقی کر رہا ہے٬عمران خان ملک میں ترقی کے دشمن ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ملک اندھیروں سے نکلے جب بھی ملک بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے ٬مخالفین سیاست دان خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں اس سے قبل بھی مخالفین نے اسلام آباد کو جام کرنے کیلئے ہتھکنڈے اپنائے اور ترقی کی رفتار کو روکے رکھا٬عوام جانتے ہیں ایسے لوگ کس کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں٬انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف ملک کے سربراہ ہیں اس وقت بھی ریاست کی ترقی کیلئے کردارادا کر رہے ہیں عوام میاں محمد نوازشریف کو ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونا عوام کا مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے انشاء اللہ مخالفین جو مرضی کر لیں ترقی کا پہیہ جام نہیں ہوگا۔