ایڈھاک /عارضی تعینات ملازمین کی تنخواہ بذریعہ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے فارم مکمل کرکے ارسال کریں تاکہ ان کی تنخواہ کمپیوٹرائزڈ کی جاسکے

ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپورکی ضلع کے تما م ایڈھاک /عارضی جریدہ و غیرجریدہ ملازمین کو ہدایت

منگل 18 اکتوبر 2016 16:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء)18 اکتوبر2016 ناظم اعلیٰ حسابات آزادکشمیر کی ہدایت پرڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپورعبدالعزیز مغل نے ضلع میرپور کے تما م ایڈھاک /عارضی جریدہ و غیرجریدہ ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ ایڈھاک /عارضی تعینات ملازمین کی تنخواہ بذریعہ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے فارم مکمل کرکے ارسال کریں تاکہ ان کی تنخواہ کمپیوٹرائزڈ کی جاسکے۔

ایڈھاک /عارضی ملازمین کی کمپیوٹرائزڈ تنخواہ کے لیے توسیع کا حکم اور عارضی مدت باقی ہونے کی بھی تصدیق متعلقہ آفیسر زربراردیں گے جبکہ عارضی اور ایڈھاک ملازمین کی مدت ختم ہونے پرایسے ملازمین کی تنخواہ بند کروانے کے بھی افسرزربرارپابند ہونگے۔ کمپیوٹرائزڈ تنخواہ کے لیے آفیسر یاملازم کا بنک کاتصدیق شدہ اکونٹ نمبربھی شامل کرناہوگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اکونٹس آفس میرپور کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ضلع بھرکے تمام محکموں کے جملہ آفیسرزربرار اورملازمین کوہدایت کی گئی ہے کہ جن کی تقرریاں ایڈھاک یاعارضی ہیں اور ان کی مدت ملازمت باقی ہے وہ اپنی تنخواہ بذریعہ کمپیوٹرائزڈحاصل کرنے کے لیے جملہ کوائف کے ساتھ فارم ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میرپورمیں فوری جمع کروائیں۔پریس ریلیز میں کسی ملازم کاعدالت میں زیرسماعت کیس ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے سیکرٹری صاحبان کی طرف سے تنخواہ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی رضامندی شامل کوناہوگی۔