آزادکشمیر یونیورسٹی میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں اور بے ضابطگیوں کیخلاف یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کام چھوڑ کر دفتر بند کر کے ہڑتال ‘وی سی کیخلاف احتجاج کیا گیا

منگل 18 اکتوبر 2016 16:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر یونیورسٹی میں مبینہ طور پر غیرقانونی تقرریوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف گزشتہ روز یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر سٹاف ایسوسی ایشن نے کام چھوڑ کر دفتر بند کر کے ہڑتال کر دی اور وی سی کے خلاف احتجاج کیا ۔اس سلسلہ میں احتجاجی مظاہرے سے ایڈمنسٹریٹر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدرد سیدشفاعت گیلانی ٬سیکرٹری محمد آصف ٬طاہر عظیم راٹھور٬سراج و دیگر نے خطاب کیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی ٬تحصیلدار انجم فاروق عباسی ٬ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر وحید گیلانی ٬احتجاج کا سن کر موقع پر پہنچ گئے اور ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات کیے اس موقع پر یونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار صدیق اعوان اور ڈائریکٹر فنانس صابر بخاری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر سید شفاعت گیلانی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر کہا کہ یونیورسٹی میں 24اکتوبر کے یوم تاسیس کے بڑے پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے 30اکتوبر تک ہڑتال موخر کی جا ری ہے ضلعی انتطامیہ کی مداخلت پر ہڑتال کی کال اس شرط پر موخر کی گئی ہے کہ ملازمین کی ترقیابیوں کے سٹیچوٹس جو کہ عرصہ سے فائنل نہیں ہو سکے کو مورخہ 26اکتوبر 2016تا 30اکتوبر 2016تک صدارتی سیکرٹریٹ میں برائے منظوری جناب صدر /چانسلر یونیورسٹی کو ارسال کیے جائیں گے ٬نیز ایسوسی ایشن کو بھی با ضابطہ اعتماد میں لیا جائے گا ۔

ایسے معاملات جن میں حکومتی اداروں کی طرز پر ADOPTIONکی جانی ہے کو بھی آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں بھی ADOPTIONکرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ٹیکنیکل سٹاف کے جملہ معاملات کو بھی فوری طور پر یکسو کیا جائے گا۔جملہ ترقیابی کے کوٹہ کی دستیاب اسامیوں پر مورخہ26اکتوبر 2016تا 30اکتوبر 2016ترقیابیوں کی کارروائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی قرارداد میں مندرج منتازعہ تقرری کا معاملہ یکسو ہو گیا ہے ۔گریڈ 17بالا کی آسامیوں کو فوری طور پر مشتہر کرتے ہوئے بعد از یکسوئی معاملات ترقیابی بذریعہ سلیکشن بورڈ تعیناتیاں عمل میں لائے جانے کی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ذمہ داران کو 30اکتوبر تک کا وقت دیا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :