آزادکشمیر٬ہیٹاں بالا کی یونین کونسل کھلانہ٬گوجربانڈی٬چکہامہ٬چناری چکوٹھی کے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا مشترکہ اجلاس

منگل 18 اکتوبر 2016 16:40

ہیٹاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر کے ضلع ہیٹاں بالا حلقہ نمبر 5 کی چار یونین کونسلوں کھلانہ٬گوجربانڈی٬چکہامہ۔چناری چکوٹھی کے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا مشترکہ اجلاس چکوٹھی میں منعقد ہوا جس میں متفقہ قراداد کے ذریعے وزیراعظم آزادکشمیر کو اگاہ کیا گیاکہ ہم نے چار یونین کونسلوں کی طرف سے کسی بھی شخص کو کشمیر کونسل کے ٹکٹ کے لئے نہ تو نامزد کیا ہے اور نہ ہی ہمیں اس کے بارے میں کوئی علم ہے ہمارئے نام پر بے بنیاد اور من گھڑت بیان بازی کی جارہی ہے ۔

ہم راجہ فاروق حیدر کے ساتھ ہیں اور راجہ فاروق حیدر خان ہی ہمارئے قائد ہیں۔ حلقہ نمبر 5کی عوام اور مسلم لیگ(ن) کے کارکن انتشار پھیلانے والے گروپ کو نہ تو پسند کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں یونین کونسل کھلانہ سے قاضی محمد منظور۔چوہدری ندیم٬چوہدری ٬رشید٬راجہ عاشق ٬محمد بشیر اعوان٬ محبوب منہاس٬محمد فرید۔گوجربانڈی سے محمد بشیر ٬صدیق شاہین٬راجہ ظہیر خان٬راجہ یاسر٬زاہداعوان٬چکہامہ سے امیر خان مغل۔

محمد صدیق٬امان اللہ خان٬راجہ نصیر٬چکوٹھی سے بابو محمود ٬محمد اشرف چوہدری٬محمد یوسف چوہدری ٬حاجی رشید ٬محمد جاوید٬ودیگر سیکڑوں افراد نے شرکت کی اجلاس میں مشترکہ طور پر قراداد پیش کی گئی جس میں راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا گیا کہ جماعت کے اندر انتشار پھیلانے والے افراد کو فارغ کیا جائے مسلم لیگ (ن) یونین کونسل کھلانہ کے سربراہ قاضی منظور ٬یونین کونسل چناری چکوٹھی کے صدر بابو محمود یونین کونسل چکہامہ کے سر براہ حاجی میر خان مغل کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو کسی کو مشیر حکومت بنانے اور نہ ہی کسی کو کشمیر کونسل کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :