بھمبر٬27اکتوبر کو پوری کشمیری قوم بھارت کے ریاست جموںوکشمیر پر جابرانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے گی

منگل 18 اکتوبر 2016 16:28

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) 27اکتوبر کو پوری کشمیری قوم بھارت کے ریاست جموںوکشمیر پر جابرانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے گی 27اکتوبر کو جنوبی افریقہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی جوہانسبرگ میں بھارت کے کشمیر پر تسلط غاصبانہ قبضے اور ریاست میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کرینگے کشمیری قوم اپنے حق آزادی کیلئے جدوجہد ہر حال میں جاری رکھے گی ان خیالات کااظہار جنوبی افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے صحافیوں کیساتھ ٹیلی فونک پیغام میںکیا انہوںنے کہاکہ 27اکتوبر 1947کو بھارت نے اپنی افواج وادی کشمیر میں اتار کر ریاست پر جابرانہ قبضہ کیا اسی وجہ سے کشمیری قوم 27اکتوبر کے دن کو بھارت کے جابرانہ قبضے کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے انہوںنے کہاکہ 27اکتوبر کو پوری کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر ٬آذادکشمیر ٬پاکستان اور بیرون ممالک میں بھرپور احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے 27اکتوبر کو جنوبی افریقہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی جوہانسبرگ سٹی میں جمع ہو گی اور بھارت کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم ریاست جموںوکشمیر کی آزادی تک جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے اور بھارت کے ظلم وجبر کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :