مظفرآباد:سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال عروج پر

منگل 18 اکتوبر 2016 16:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) دارلحکومت مظفرآباد میں سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مین بازاروں اور مین شاہرائوں پر سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیور اور ان کے بچے گاڑیاں کھڑی کر کے گھنٹوں ٹریفک بند کرنے لگے ٹریفک پولیس بھی بے بس نظر آنے لگی ان کو ہٹانے کے بجائے چائے اور پیپسی کی ٹھنڈی بوتلیں ان کی گاڑیوں میں پیش کرنے لگے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں ایک طرف وزیر اعظم آزادکشمیر مالی بحران سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنا ذاتی مکان کرائے پر دینے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت آزادکشمیر ٬وزراء ٬لینڈ افسرانوں سمیت دیگر اعلیٰ افسرانوں کے پاس استعمال میں سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال عروج پر جس کے باعث ان سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیور دفتری اوقات میں بے تاج بادشاہ ہوتے ہیں جبکہ چھٹی کی اوقات کے بعد ان کی اولادیں مین شاہراہوں کی اور بازاروں کے بے تاج بادشاہ ہوتے ہیں جہاں یہ لوگ سرکاری گاڑیو ں کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں جس کے باعث ٹریفک اکثر بند رہتی ہے جس کو نہ تو کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی کوئی روکنے والا ہے ٹریفک پولیس اہلکار بھی جو حکم سرکار کی پالیسی پر گامزن ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر اگر آزادکشمیر میں واقع ہی مالی بحران سے نکلنا چاہتے ہیں تو وہ سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال پر پابندی عائد کریں اور گاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی کا اعلان کریں اور ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کریں تو مالی بحران سے نجات پا سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔