دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کی نقل و حرکت پر پابندی ٬ او آئی سی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گی

منگل 18 اکتوبر 2016 16:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ٬ جنرل سیکرٹری ناہیدہ نصرین نی نقل و حرکت پر پابندی کے باعث او آئی سی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گی ۔

(جاری ہے)

دختران ملک کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نصرین نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے چیئرپرسن اور دیگر مزاحمتی رہنمائوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اس وجہ سے وہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گی انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔ (جاوید)