پاکستان کادفاع ٬ سلامتی ٬ خوشحالی پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے‘بلاول بھٹو سندھ کے بعد پنجاب کارخ کریں٬پنجابی بھی ذوالفقار علی بھٹو کاقرض چکاچاہتے ہیں‘ذوالفقار علی بھٹو ایٹم بم کی بنیاد نہ رکھتے تو آج پاکستان دنیا کے نقشہ پر نہ ہوتا

پیپلزپارٹی ضلع نیلم کے مرکزی راہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان کی میڈیا سے بات چیت

منگل 18 اکتوبر 2016 15:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی ضلع نیلم کے مرکزی راہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے کہاہے کہ پاکستان کادفاع ٬ سلامتی ٬ خوشحالی پیپلزپارٹی سے وابسطہ ہے٬بلاول بھٹو سندھ کے بعد پنجاب کارخ کریں٬پنجابی بھی ذوالفقار علی بھٹو کاقرض چکاچاہتے ہیں٬ذوالفقار علی بھٹو ایٹم بم کی بنیاد نہ رکھتے تو آج پاکستان دنیا کے نقشہ پر نہ ہوتا٬ہندوستان خوف زدہ ہے کہ اگر زرہ بھر بھی جارحیت کی تو پاکستان دنیا سے مٹادیگا٬ پی پی قائدین نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھ کر پاکستان کو مضبوط ومستحکم کردیاہے ٬ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کے دشمنوں کاصفایا افواج پاکستان کااہم اقدام ہے ٬ بہاد قوم اور فوج کی موجودگی میں کوئی مائی کالعل پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا٬تعلیمی پیکیج آزادکشمیر کے عوام کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ایک تحفہ ہے ٬ ن لیگ تعلیمی پیکیج کیساتھ چھیڑ کر پہلے کی طرح اب بھی رسواہوئی آزادکشمیر کے عوام تعلیمی پیکیج کیلئے ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے ٬ان خیالات کااظہار وادی نیلم کے سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالرشید خان نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی ریلی نکال کر مخالفین کو حواس باختہ کردیاہے ٬ مستقبل پیپلزپارٹی کاثابت ہوچکاہے ۔ انہوں نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے بعد پنجاب کارخ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پنجابی بھی ذوالفقار علی بھٹو کا قرض اتارناچاہتے ہیں٬ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹونے پاکستان میں ایٹم بم کی بنیاد رکھ کر پاکستان کو ایٹمی ممالک میں شامل کیا ہے ٬ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو پاکستان سے سخت خوف زدہ ہے ۔

دنیا میں پاکستان کی طرح بے شمار ممالک مسلم ہیں لیکن ہندوستان کی طرح ہندوملک اور کوئی نہیں ہندوستا ن کو اپنے مٹنے کاڈر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو کرپشن سے پاک کرکے ملکی معشیت کومضبوط کرکے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے سارے پنجاب کابجٹ کاٹ کر لاہور پر لگایا دیاہے جسے پنجاب کی70 فیصد آبادی کو محرومیوں کی طرف دھکیلا گیاہے ۔ بلاول بھٹو زردای ان محرومیوں کاازالہ کرنے کیلئے کے پی کے کے لوگ بھی پیپلزپارٹی کی نظریں لگائے بیٹھے ہیں ۔