لیگ نے برادری ازم ٬ انتقامی کاروائیوں اور ہوائی اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں کیا‘22ارب کا اوور ڈرافٹ (ن) لیگ کی وفاقی اور آزاد حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیر( نظریاتی گروپ) کے صدر خورشید احمدعباسی کی میڈیا سے بات چیت

منگل 18 اکتوبر 2016 15:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر( نظریاتی گروپ) کے صدر خورشید احمدعباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے برادری ازم ٬ انتقامی کاروائیوں اور ہوائی اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔22ارب کا اوور ڈرافٹ ن لیگ کی وفاقی اور آزاد حکومت کے لیے لمحہ فکریہ۔بلدیاتی الیکشن کروانے کے دعویدار اب سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے وعدے کر رہے ہیں۔

ن لیگ نے بھی گندی سیاست کو فروغ دیا۔حکومت بھیک مانگنے کے انداز میں ہر آتے جاتے فرد سے فنڈز کی اپیل کر رہی ہے۔وزیراعظم آصف کرمانی سے اجازت اور کسی بھی اقدام سے پہلے ان کے حکم کے پابند ہیں۔ن لیگ نے بھی آزاد حکومت کو اپنے ملازموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔میرٹ اور احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

55ارب کی واپسی اور ایکٹ74 میں ترمیم ن لیگ کی حکومتوں کے لیے چیلنج ہے۔

حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں اداروں٬شاہراوں اور مقامات کے نام تبدیل کر کے ذہنی پستی کا ثبوت دیا جا رہا ہے۔عمران خان کے وژن پر عمل کر کے ہی خطہ میں ترقی٬گوڈ گورننس اور میرٹ کے قیام و احتساب کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔2 نومبر کو عمران خان کی کال پر کشمیری بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے۔موجودہ حکومت نے سیاسی انتقام انتہا کر دی ن لیگ سیاسی انتقام کے طور پر جعلی مقدمات کی آڑ میں عزیزوں اور کارکنوں کو پھنسا رہی ہے۔

ن لیگ عمران خان سے وابستگی کا انتقام نہ لے اس وقت ن لیگ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔گندی سیاست کو فروغ دے کر سیاسی رویات و تعلقات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے پولیس کو جعلی مقدمات بنانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ن لیگ کے لیڈر اور کچھ مخصوص لوگ سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔وزیر اعظم اور وزراء میرٹ اور احتساب کے نام پر پرانے بدلے لے رہے ہیں موجودہ حکومت نے برادری ازم٬ ظلم اور نا انصافی کو فروغ دیا۔کچھ لوگ ہم سے سیاسی انتقام کے طور پر ہمارے عزیزوں اور کارکنوں کو جعلی مقدمات میں پھنسا رہے ہیں۔نا انصافی برداشت نہیں جلد اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ملکر ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کریں گے۔