وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ آذردائیجان اہمیت کا حامل ہے٬اس دورے سے پاکستان کے تجارتی مسائل حل ہونے میں اہم پیش رفت ہوگی٬دورہ پاکستان کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماحذیفہ ملک کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 18 اکتوبر 2016 15:14

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماحذیفہ ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ آذردائیجان اہمیت کا حامل ہے٬اس دورے سے پاکستان کے تجارتی مسائل حل ہونے میں اہم پیش رفت ہوگی٬دورہ پاکستان کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا٬وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے میں اہم کردار ا دا کررہے ہیں پاکستانی عوام وزیرا عظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حذیفہ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک ملک مخلص سیاسی جماعت اور ملک کی حفاظت ان کا ہمیشہ سے شیوا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی سیاسی جماعت ہے جس نے ہر مشکل دور میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور ملک کو ترقی کی راہ پر چلایا۔جب سے ن لیگ نے اقتدار سنبھالہ ہے اس سے لے کر آج تک ملک مسلسل ترقی کی طر ف رواں دواں ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا دورہ آذردائیجان ملک کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ان کے دورہ آذردائیجان سے ملک کے اندر تجارتی مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔