سلام شہدا کی ریلی پاکستان تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی ‘ریلی میں کارکنوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر دیکھ کر مخالفین بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے تاریخی ریلی نکال کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 18 اکتوبر 2016 15:14

اسلام گڑ ھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب نے کہا ہے کہ سلام شہدا کی ریلی پاکستان تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی ریلی میں کارکنوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر دیکھ کر مخالفین بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے تاریخی ریلی نکال کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے پاکستان سے بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی سلام شہدا ریلی نکال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی اور مضبوط جماعت ہے ریلی کو کامیاب بنانے پرتمام پیپلزپارٹی کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکنوں نے اپنے قائد کے ایک اشارے پر لبیک کہتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان پارٹی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پیپلزپارٹی کے ساتھ جس نے بھی بے وفائی کی وہ رسوا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ن لیگ کے دعوے ہوائی نکلے ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے پاکستان سے بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ۔