آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی 84ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر قومی وقار٬حریت اور عظمت کی علمبر دار جماعت مسلم کانفرنس کے شاندار ماضی بے مثل جدوجہد اور الحاق پاکستان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

مسلم کانفرنس کی84ویں سالگرہ پریوسف نسیم ‘حاجی اقبال قریشی ‘رضوان الیاس عباسی و دیگر کا تہنیتی پیغام

منگل 18 اکتوبر 2016 15:14

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی 84ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر قومی وقار٬حریت اور عظمت کی علمبر دار جماعت مسلم کانفرنس کے شاندار ماضی بے مثل جدوجہد اور الحاق پاکستان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں حصول آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں مسلم کانفرنس کے تمام کارکنان و قائدین سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کانفرنس کے کارکنوں نے جو کردارپیش کیا لائق تحسین ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے قول اور قائد کشمیر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاست کے عوام کے حقوق کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمسلم کانفرنس کی84ویں سالگرہ کے بارے میں آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ ٬آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس لاہور کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی ٬آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی٬مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما احتشام عباسی٬مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنماملک اسام یعقوب ٬مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ر ہنما سردار شاہ رخ عباسی٬آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما جازب چوہدری ٬آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے رہنما وفاق عباسی٬آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے ر ہنما وقاص مشتاق ٬آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس سعودی عرب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد وسیم میرنے یسروے کے دوران کیاحاجی محمد اقبال قریشی نے کہا کہ مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی نتھک محنت اور دن رات کی کوششوں سے آج ایک مضبوط اور طاقتور جماعت بن چکی ہے مسلم کانفرنس کو چھوٹی جماعت سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رکھتے ہیں مسلم کانفرنس آزادکشمیرکی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا اور مرتے دم تک دیتی رہی گی یوسف نسیم ایڈووکیٹنے کہا کہ آزادکشمیر میں غیر ریاستی جماعتوں کی یلغار سے آزادکشمیر عوام کے حقوق پامال ہو رہے ہیںرضوان الیاس عباسی نے کہا کہ مسلم کانفرنس آزادکشمیر عوام کے حقوق پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کریگی غیر ریاستی جماعتیں صرف اور صرف آزادکشمیر کے وسائل لوٹنے میں مصروف ہیں انہیں آزادکشمیر عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔

احتشام عباسی نے کہاکہ مسلم کانفرنس اپنی جدوجہد جاری رکھی گی اور آزادکشمیر عوام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی ۔ملک اسام یعقوب نے کہاکہسردار عتیق احمد خان جیسے سپوت سے نواز کشمیر کی آزاد کی تحریک زندہ رکھیں گے اور کشمیر کو آزاد کروائیں گے۔انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد ی بہت جلد ہو گی سردار شاہ رخ عباسی نے کہاکہ مسلم کانفرنس خط کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی دلی محبت و تعمیر و ترقی کی رہ پر گامزن کرنے والی عظیم جماعت ہے جس نے ہر مشکل وقت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں رہ کر عوام کو اُنکے بنیادی حقوق سے استفاد کیا صحیح معنوں میں عوامی جماعت مسلم کانفرنس ہی ہے جازب چوہدری نے کہاکہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے اور سابق وزیراعظم صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے نے کہاکہ وفاق عباسی نے کہاکہ مسلم کانفرنس کانفرنس کے کارکنوں نے جو کردارپیش کیا لائق تحسین ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قر بانی دینے کو تیار ہیںوقاص مشتاقنے کہاکہ مسلم کانفرنس ایک ریاستی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ریاست میں بسنے والے عوام کی خدمت کی اور ریاست کے اندر فلاح و بہبود کیلئے کام کیا مسلم کانفرنس کا بنیادی مشن ہی کشمیریوں کی فلاح وبہبود ہے کشمیریوں کا نمائندہ جماعت ہونے کا اعزاز صرف مسلم کانفرنس کے پاس ہے نے کہاکہ محمد وسیم میرنے کہاکہ کشمیری آج اپنی ریاست کے دفاع کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہم اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

اور کشمیری ہماری منزل ہے۔اور ہم اس منزل کو حاصل کرنے میں کوئی دریغ نہیں کریں گے مسلم کانفرنس کا ہر کارکن ریاست میں بسنے والے ہر شہری کی حفاظت اور انکے حقوق کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

متعلقہ عنوان :