حریت بغاوت وحدت اور پونچھ لازم و ملزوم ہیں یہی حروف اس امر کے متقاضی ہیں کہ راولاکوٹ میں اہم مقام کو برہان وانی کے نام سے منسوب کی جائے ‘برہان وانی جدید تحریک بغاوت کی معتبر نشانی بن چکا ہے

یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے کنونیئر آصف اشرف کا بیان

منگل 18 اکتوبر 2016 15:14

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء)حریت بغاوت وحدت اور پونچھ لازم و ملزوم ہیں یہی حروف اس امر کے متقاضی ہیں کہ راولاکوٹ میں اہم مقام کو برہان وانی کے نام سے منسوب کی جائے برہان وانی جدید تحریک بغاوت کی معتبر نشانی بن چکا ہے ‘آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اس عظیم محسن کی یاد میں پہلے مرحلہ میں راولاکوٹ میں یاد برہان مظفر وانی زندہ کریں ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( یکجا) کہ کنوئنیر آصف اشرف نے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی باغیرت جرات مند استقامت والی عظیم قوم سے جڑت اور محبت کا تقاضہ ہے کہ فوری طور پر شہید برہان مظفر وانی کے نام سے راولاکوٹ کی دھرتی میں کوئی جگہ منسوب ہو آصف اشرف نے کہا کہ برہان مظفر وانی اہل پونچھ کے لیے اس لیے بھی اوروں کی نسبت زیادہ معتبر ہے کہ اس نے کیپٹن حسین خان شہید کی تقلید کی جس طرح خود انحصاری کے فلسفہ پر گامزن ہو کر 47میں کیپٹن حسین خان شہید نے مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز کے خلاف کامیاب عوامی مسلح جدوجہد کی تھی برہان وانی نے اپنے قبیلہ کے مجاہد اول اشفاق مجید وانی کے نام کو زندہ رکھتے اس طرح کی جدو جہد کا اپنا مقدس لہو دے کر بھارتی مقبوضة کشمیر میں احیاء کیا برہان وانی کے ساتھ شہید وطن حافظ سردار سجاد شاہد المعروف ٬ سجاد افغانی اور قاری سردار وحید نورکے نام سے بھی راولاکوٹ میں راجہ فاروق حیدر فوری طور پر اہم جگہوں کو منسوب کرنے کا نوٹفیکیشن کریں۔