حریت رہنمائوںکی مقبوضہ کشمیرمیں کریک ڈائون ٬ قتل عام اور دیگر پابندیوں کی مذمت

منگل 18 اکتوبر 2016 14:23

سرینگر۔.18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں زمرودہ حبیب ٬سید بشیر اندرابی اور فردوس احمد شاہ نے بھارتی پولیس کی طرف سے آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون ٬قتل و غارت گری ٬ کرفیو اورپابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین پامالی قراردیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمرودہ حبیب نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کریک ڈائون ٬ قتل عام ٬ بلا جواز گرفتاریوں اورتوڑ پھوڑکاسلسلہ فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نہتے کشمیریوںکو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ۔ انہوںنے ہر گزرتے دن کے ساتھ ظلم و تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انسانوں کے ساتھ ساتھ اب پرندوں کو بھی قید کیا جا رہا ہے۔ سورج طلوع ہونے سے پہلے سورج غروب ہونے تک مختلف تھانوں و جیلوں کے باہر مائوںاور بہنوں کی لمبی قطاریں دیکھ کرکٹھ پتلی انتظامیہ کو بالکل شرم نہیں آتی ۔ زمردہ حبیب نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں کے خلاف سیاسی انتقام کی کارروائیوں کا سلسلہ دراز کیا جارہا ہے اورعدالتی حکمناموں کے با وجود اُن کی رہائی عمل میں نہیںلائی جاتی ۔

انہوںنے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے کشمیری لڑکوں وسیاسی نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے سیاسی نظربندوں کے حقوق کی پاسدار ی کو یقینی بنانے پر زوردیا ۔انہوںنے بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو وادی کی جیلوں میں منتقلی کا مطالبہ بھی کیا ۔زمردہ حبیب نے انٹرنیشنل کمیونٹی آف ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے اور اُن کی رہائی کیلئے بھار ت پر دبائوبڑھانے کی اپیل کی ۔

کشمیر فریڈم فرنٹ کے چیئرمین سید بشیر اندرابی نے ایک بیان میں گزشتہ سو دن سے جاری انتفادہ کے دوران کشمیری عوام کی ثابت قدمی اور اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف آواز اٹھائے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے تاکہ خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوںکی بے مثال قربانیاں رنگ لائے گیں اور جموںوکشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ادھر حریت رہنماء فردوس احمد شاہ اور جموںوکشمیر مسلم لیگ نے اپنے بیانات میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ مختلف جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار کاسخت نوٹس لیں ۔ انہوںنے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کشمیری طلباء کے امتحانات کے اعلان اور طلباء کے احتجاج کے بارے میں کہاکہ وادی کشمیر کے موجودہ حالات امتحانات کیلئے ساز گار نہیں ۔

متعلقہ عنوان :