مردان‘ محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 18 اکتوبر 2016 12:46

مردان۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام گجرات مردان میں خواتین اور بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں 350سے زائد مریضوں مفت معائنہ کیاگیااور ادویات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرمردان ملک تاج کی ہدایات پرفیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن صوبائی جنرل سیکرٹری نیازعلی خان کی کوششوں سے گجرات ویلج ناظم مجاہد خان کی رہائش گاہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا تحصیل کونسل کے رکن فرزند علی نے کیمپ کا دورہ کیا اورشہریوں کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا کیمپ میں فلاحی مرکزگجرات اوررستم کے انچار ج نے اپنے عملے کے ہمراہ350سے زائد مریضوں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کا معائنہ کیا اور انہیں فری ادویات فراہم کئے میڈیکل ٹیم نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد اور تولیدی صحت کے حوالے سے مشورے دیئے ۔

متعلقہ عنوان :