کشمیریوں کے پر امن احتجاج کو طاقت کے بل پر سبوتاژکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ٬ میر واعظ

منگل 18 اکتوبر 2016 12:42

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ضلع کشتواڑ کے علاقے وڑون کے دورافتادہ پہاڑی گائوں سکھنائی میںآتشزدگی کی بھیانک اور پٴْر اسرار واردات پرشدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ آتشزدگی سے پورا علاقہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٬جو چشم شاہی سب جیل سرینگر میں نظربند ہیں٬ ایک بیان میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس اور بین الاقوامی امدادی اداروں سے متاثرین کی فوری امداد اور داد رسی کی اپیل کی ۔

انہوںنے کہاکہ موسم سرما کی آمد آمد ہے اور متاثرین کا سب کچھ جل کر خاکستر ہو چکا اور انہیں امداد کی فوری ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے سرینگر کے علاقے سونہ وارمیںبھارتی فورسز کی طرف سے پٴْر امن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ ٬ شہر خاص میں فون کالز کو ٹریس کرکے نوجوانوںکی گرفتاری ٬ سوپور اسلام آباد اور کشمیر کے دیگر علاقوںبھارتی فورسز کی طرف سے ظلم و تشدد پر مبنی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

میر واعظ نے کہاکہ مشترکہ حریت قیادت جب بھی پر امن مارچ کی کال دیتی ہے تو اس کا مقصد ہوتا ہے کہ عوام پٴْر امن طور پر اپنے دلی جذبات اور احساسات کا جمہوری طرز پر مظاہرہ کرکے بھارت سمیت عالمی برادری پر اپنے پیدائشی حق٬ حق خودارادیت اور آزادی کے مطالبہ کوپہنچانے کا فریضہ پورا کریں لیکن بدقسمتی سے بھارتی حکومت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ عوامی احتجاج اور مظاہروں سے خائف ہوکر ان پر امن کوششوں کوطاقت اور تشدد کے بل پر سبوتاژ کرنے کی مکروہ کوشش کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :