دنیا بھر میں کشمیری عوام کی آواز بلند ہو رہی ہے٬سابق سفیر عارف کمال

منگل 18 اکتوبر 2016 12:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) سابق سفیر عارف کمال نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری عوام کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ا نھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے اور کشمیری بھی بھر پور انداز میں تحریک آزادی لے کر آگے نکل رہے ہیں جن کی آواز دنیا بھر میں سنی جا رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری او آئی سی خالد سلیم نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کے مسائل کے حل کے لئے قائم کی گئی تھی تاہم آج تک اس کی جانب سے منظور کی جانے والی کسی بھی قرار داد پر عملدرآمد نہیں ہو سکا٬ یہی وجہ ہے کہ مسلہ کشمیرپر او آئی سی کی قرار داد پر بھارت نہ تو عمل کرتا ہے اور نہ ہی اس کے کسی نمائندے کو کشمیر کے دورے کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں متحد ہو کر لائحہ عمل تشکیل دیں تاکہ او آئی سی کی قرار دادوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے مسلہ کشمیر کو موثر انداز میں دنیا بھر میںاجاگر کیا جا رہا ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ او آئی سی کے رکن ممالک مل کر بھارت پر پریشر بڑھائیں تاکہ وہ او آئی سی کے نمائندوں کو کشمیر میں داخلے کی اجازت دے اور مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرے۔

اس موقع پر عالمی امور کے ماہر ڈاکٹرفاروق حسنات نے کہا کہ او آئی سی باقاعدگی سے مسلہ کشمیر کو اٹھا تا رہے تو بھارت پر ایک اخلاقی دبائو بڑھے گا جسے بھارت کبھی نظر اندازنہیں کر سکے گا اورکشمیری مسلہ کشمیر حل کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :