پاکستانی حکومت ہنر مند افراد کو امریکا‘کینڈا اور یورپی مارکٹیوں کے لیے تیار کرئے - اوہائیو وسطحی ریاست ہونے کی وجہ سے دیسی کمیونٹی کا نیا مرکزبن رہی ہے -پاکستانی امریکن ڈیموکریٹس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 18 اکتوبر 2016 10:52

پاکستانی حکومت ہنر مند افراد کو امریکا‘کینڈا اور یورپی مارکٹیوں کے ..

پورٹ کولمبس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18اکتوبر۔2016ء) پاکستانی امریکن ڈیموکریٹس کے نائب صدر شفیق خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ہنر مند افراد کو امریکا‘کینڈا اور یورپی مارکٹیوں کے لیے تیار کرئے خصوصی طور پر ڈاکٹرز‘انجنیئرز‘کمپیوٹرایکسپرٹس‘نرسنگ‘پیرامیڈیکل ‘الیکٹریشن‘پلمبر‘ترکھان اور دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت دیکر امریکا‘کینڈا اور یورپی مارکٹیوں کو پیشہ ور افراد مہیا کیئے جائیں -پورٹ کولمبس اوہائیوسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اوہائیو وسطحی ریاست ہونے کی وجہ سے دیسی کمیونٹی کا نیا مرکزبن رہی ہے نیویارک اور شگاگو میں مہنگائی اور جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے دیسی کمیونٹی کے لوگ اوہائیو کا رخ کررہے ہیں اور پچھلے تین سالوں میں ریاست میں مسلمانوں اور دیسی کمیونٹی کے افراد کی تعداد ایک ملین کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سٹور‘گیس اسٹیشن اور دیگر کاروبار میں بھی پاکستانی ‘عرب اور ایرانی مسلمان ترقی کررہے ہیں -انہوں نے بتایا کہ آنے والے چند سالوں میں اوہائیو مسلمانوں کی آبادی کے حوالے سے ایک بڑی ریاست کے طور پر سامنے آسکتی ہے کیونکہ ملک کے وسط میں ہونے کی وجہ سے اوہائیو کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ‘اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں بھی مسلمان طالب علموں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے-اوہائیو میں مساجد اور اسلامی مراکزکی تعداد میں گزشتہ دوسالوں میں 80 فیصدکے قریب اضافہ ہوا ہے -انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی جیت سے مسلمانوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم ختم ہوجائے گی جس پر نہ صرف مسلمانوں پر امریکا کے سنیئرسیاست دانوں اور دانشوروں کی جانب سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے-

متعلقہ عنوان :