شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث دہشتگرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اکتوبر 2016 13:29

شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث دہشتگرد ہلاک

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اکتوبر 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں چند روز قبل ایک مبینہ مقابلہ ہوا جس میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان 6 دہشتگردوں میں سے 3 دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے جو کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغو امیں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کی شناخت حاجی محمد عرف پٹھان، ریاض حسین اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :