شیخوپورہ میں ہلاک چھ دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت حاجی محمد کے نام سے کرلی گئی

حاجی محمد سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث تھا

پیر 17 اکتوبر 2016 13:27

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) شیخوپورہ میں گزشتہ روز ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک چھ دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت حاجی محمد کے نام سے کرلی گئی‘ حاجی محمد سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغواء میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں گزشتہ روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک چھ دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت حاجی محمد کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے کے اغواء میں ملوث تھا شہباز تاثیر کو اگست 2011 میں اغواء کیا گیا تھا۔ (ن غ)