حکومتی اجازت ملنے سے پہلے ہی لاہوریوں نے بسنت منانا شروع کردی

شہرکے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجودپتنگ بازی کاسلسلہ جاری رہی‘ ٹا ئون شپ میں ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) حکومتی اجازت ملنے سے پہلے ہی لاہوریوں نے بسنت منانا شروع کردی ‘ شہرکے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجودپتنگ بازی کاسلسلہ جاری رہی‘ ٹا ئون شپ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے ر وز شہریوں کی طرف سے تمام پابندیوں کو بلائے طاق رکھتے ہوئے پتنگ بازی کی گئی پولیس یا کسی دوسری محکمے کی طرف سے پتنگ بازی روکنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جن علاقے میں پتنگ بازی کی گئی ان میں گرین ٹا ئون٬ٹائون شپ٬اقبال ٹا ئون٬وحدت کالونی٬رحمان پورہ٬اچھرہ٬ساندہ٬گجرپورہ٬چائنہ سکیم٬ہربنس پورہ٬غازی آباد٬مصطفی ٹان٬رائیونڈ٬جوہرٹان سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں ادھرٹا ئون شپ کے علاقے میں ڈورپھرنے سے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیاموٹرسائیکل سوار عثمان نامی شخص اپنے گھر جارہاتھا کہ ایس پی دفتر کے قریب پتنگ کی ڈور سے ز خمی ہوگیا شہریوں نے طبی امداد کیلئے عثمان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :