بلوچستان کے علاقے دشت اور گوادر میں ٹریفک حادثات٬ 6افراد جاںبحق ٬ 40افراد زخمی

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے علاقے دشت اور گوادر میں ٹریفک حادثات میں 6افراد جاںبحق جبکہ 40افراد زخمی ہوگئے ہیں ٬لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جاںبحق ہونیوالوں میں میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین احمدنواز بھی شامل ہیں ٬تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں کم سے کم 6افرادجاںبحق جبکہ 40افراد زخمی ہوگئے ہیں گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے دشت میں ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین احمد نواز سمیت 6 افراد جن میں گن مین مسعود الرحمان ‘ دس سالہ بچہ بچن شاہ ولد آغا نور شاہ ‘ کونسلر نجیب اللہ ترین ‘ کونسلر منیر احمد شادیزئی ‘کونسلر فیض محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں سے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

دریںاثناء بلوچستان کے علاقے گوادر میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں 40سے زائد مسافر زخمی ہوگئے مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا٬پاک بحریہ کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیشتر قیمتی جانوں کو بچایا اورایمبولنسز کے ذریعے پاک نیوی کے اسپتال درمان جاہ منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جب کہ 5 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ دریںاثناء وزیر اعلیٰ بلو چستان ثنااللہ زہری نے مستونگ ٹریفک حادثے پر ا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ خاندانوں کی بھر پور معاونت کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :