لاہور بورڈ نے فرسٹ ائیر کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے طریقہ کار میں تبدیلی کردی

پرائیویٹ امیدوار بورڈ آفس میں اور ریگولرامیدوار ادارے کے سربراہ کو درخواست جمع کرائیں گے‘ذرائع

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) لاہور بورڈ نے فرسٹ ائیر کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے طریقہ کار میں تبدیلی کردی‘پرائیویٹ امیدوار بورڈ آفس میں اور ریگولرامیدوار ادارے کے سربراہ کو درخواست جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امیدواروں کی سہولت کیلئے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے طریقہ کار تبدیل کردیا ۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل کا کہناہے کہ پرائیویٹ امیدوار پچیس اکتوبر تک بورڈ آفس جبکہ ریگولرامیدوار اپنے ادارے کے سربراہ کو درخواستیں جمع کرائیں گے۔ادارہ پچیس اکتوبر سے قبل ریگولرامیدوار کی درخواستیں بورڈ آفس میں خود جمع کرائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ طلبا کی سہولت اور آسانی کیلئے طریقہ کار تبدیل کیا گیاتاکہ انھیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :