چین کے صوبہ ننگزیاکے وائس گورنرمسٹروینگ حیشن کی دوروزہ سرکاری دورے پرلاہور آمد

وائس گورنرآف ننگزیا مسٹروینگ حیشن وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات میں شرکت کرینگی

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) چائینہ کے صوبیننگزیاکے وائس گورنرمسٹروینگ حیشن کی دوروزہ سرکاری دورے پرلاہورآمد‘سابق میئرلاہور خواجہ احمد حسان نے صوبائی وزیر آصف سعید منہیس کے ہمراہ استقبال کیاہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرچائینہ کے صوبیننگزیاکے وائس گورنرمسٹروینگ حیشن کی قیادت میں تین رکنی وفد دوروزہ سرکاری دورے پرلاہورپہنچ گیا سابق میئرلاہور خواجہ احمدحسان نیصوبائی وزیرآصف سعید ٬ ڈی سی اولاہورکیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان اورسیکرٹری سپورٹس ایںڈ کلچرنیئراقبال سمیت ڈی جی پروٹوکول نورالحسن کے ہمراہ وائس گورنر کا استقبال کیا۔

وائس گورنرآف ننگزیا مسٹروینگ حیشن وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات میں شرکت کرینگے مسٹروینگ حیشن آج سوموار شام واپس چین روانہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :