سندھ کی تقسیم سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے کی تھی٬آج راستے بند کرکے ہمیں پھر دیوار سے لگایا گیا ٬ پیپلز پارٹی کے تیر ختم ہو جائیں گے لیکن ہمارے جگر نہیں ختم ہوںگے ٬ ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کا حق بھی رکھتے ہیں

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستارکا منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے کی تھی٬آج راستے بند کرکے ہمیں پھر دیوار سے لگایا گیا ہے٬ پیپلز پارٹی کے تیر ختم ہو جائیں گے لیکن ہمارے جگر نہیں ختم ہوںگے ٬ ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کا حق بھی رکھتے ہیں ۔

وہ اتوار کو منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ آج یہ کہا گیا ہے کہ اب پیپلز پارٹی کے تیر چلیں گے اور پتنگ کٹے گی ٬مگر ہم یہ کہیں گے کہ آپ کے تیر ختم ہو جائیں گے لیکن ہمارے جگر ختم نہیں ہوں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کی تقسیم سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے کی ہے اور سندھ کے عوام کو آج تک غلام بنایا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ کو کسی اور نے نہیں بلکہ آپ کی پالیسوں نے تقسیم کیا ہے۔

عوامی مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کا حق بھی رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اگلا اجلاس عزیز آباد لال قلعے میں کریں گے اور دنیا کی کوئی طاقت بھی لال قلعے میں اجلاس سے نہیں روک سکتی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن سچائی کی سر بلندی ہے اور یہ کسی کی میراث نہیں ہے۔ طاقت کے نشے میں کچھ کوگوں نے ٹرک میں بیٹھ کر ٹرک ٹھرک جھاڑی ہے اور آج ہمیں دیوار سے لگانے والوں کے آبائو اجداد انگریزوں کے تلوے چاٹتے تھے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کہ ہم نے جس دن طے کر دیا کہ صوبہ بنانا ہے تو بنا کر بھی دکھائیں گے۔ پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے تاریخی دھرنا دیں گے۔ ہمارا خورشید میموریل ہال اور املاک واپس کی جائیں اور نائن زیرو کھول کر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوٹہ سسٹم سندھ کی تقسیم کی وجہ ہے اسے ختم کریں اور اگر منصفانہ مردم شماری ہوئی تو سندھ کی تقسیم ختم ہو جائے گی۔ سندھ میں 2انتظامی یونٹ بنائیں گے۔ پولیس ٬ رینجرز اور فوج میں کراچی والوں کو نوکریاں دی جائیں ۔