مستونگ میں کار اور مزدا میں تصادم ٬ میو نسپل کمیٹی قلات کے چیئر مین سمیت6افراد جاں بحق ٬وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:10

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کار اور مزدا میں تصادم سے میو نسپل کمیٹی قلات کے چیئر مین احمد نواز سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مستونگ میں کارا ور مزدا میںزبر دست تصادم ہو گیاجس میں 6ٖٖٖٖٖٖٖٖٖٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓافراد جاں بحق ہو گئے ۔جاںبحق ہونے والوں میں میو نسپل کمیٹی قلات کا چیئر مین احمد نوازبھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان ثنااللہ زہری نے مستونگ ٹریفک حادثے پر ا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ خاندانوں کی بھر پور معاونت کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :