Live Updates

پر ویز رشید کی باتیں مذاق کے سواکچھ نہیں کوئی بھی عمران خان کو گر فتارکرنے کی جرات نہیں کر سکتا‘ اسد عمر

تحر یک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے اور ہم شہر بند کر کے دکھائیں گے‘اب پانامہ لیکس والوں کا اگلا مقام اقتدار نہیں بلکہ جیل ہوگا ‘گفتگو

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پر ویز رشید کی باتیں مذاق کے سواکچھ نہیں کوئی بھی عمران خان کو گر فتارکرنے کی جرات نہیں کر سکتا‘تحر یک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے اور ہم شہر بند کر کے دکھائیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پرویز رشید آئے روز مذاق کی باتیں کرتے ہیں اس لیے ہم انکی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سمیت کسی بھی حکومت اور جماعت میں اتنی جرات نہیں وہ عمران خان کو نظر بند یا گر فتار کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کے وزات اعظمی کے دن ختم ہونیوالے اب پانامہ لیکس والوں کا اگلا مقام اقتدار نہیں بلکہ جیل ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات