کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل دودن جاری رہے گا٬ملک رمضان اعوان

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:10

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل دودن جاری رہے گا٬ٹیکنو کریٹ ٬کسان ٬یوتھ اور نان مسلم کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ملک محمد رمضان اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے دو دن 17اور18اکتوبر مقرر کیے گئے ہیں اور آج ضلع کونسل کی ٹیکنو کریٹ ٬کسان ٬یوتھ اور نان مسلم امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ کل 18اکتوبر کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار خواتین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران امیدوار اور اس کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی موجودگی اوران کے اصل شناختی کارڈ اور دیگر ضروری اصل کاغذات کو ہمراہ لانا ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل دفتری اوقات کار میں بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔