راولپنڈی٬کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان پر پابندی کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن کی سماعت آج ہو گی

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان پر پابندی کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن کی سماعت آج (بروز پیر)ہو گی جسٹس اطہر محمود پٹیشن کی سماعت کریں گے عدالت عالیہ میں یہ پٹیشن تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے دائر کی ہے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے سید ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ ٬ شبیر حسین گنگیانی ایڈووکیٹ اور سید سکندر عباس گیلانی پر مشتمل سینئر وکلا کا پینل پٹیشن کی پیروی کرے گا یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں14جنوری2002میں تحریک جعفریہ پاکستان کو کالعدم قرار دے کر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ وفاقی حکومت نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا جو13سال بعد2014 میںسپریم کورٹ نے زائد المیعاد قرار دے کر خارج کر دیا تھا جس کے بعد تحریک جعفریہ پاکستان نے پابندی کے نوٹیفکیشن کے خاتمے کے لئے صدر ووزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کو تحریری طور پر استدعا کی تھی لیکن اس پر کوئی عمل نہ ہونے کی وجہ دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رواں ماہ10اکتوبر کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :