آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے حکومت معاوضہ ادا کر رہی ہے‘ فاٹا ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے وفاقی حکومت معاوضہ ادا کر رہی ہے٬ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کیلئے چار لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کیلئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گھروں کے نقصانات کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی مکانات کے نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے جبکہ پانچ رکنی کمیٹی کی رپورٹ پر متاثر ہونے والے گھروں کے مالکان کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق مکمل طور تباہ ہونے والے گھر کیلئے چار لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے ایک لاکھ ساٹھ ہزار معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔ فاٹا کے حکام کے مطابق اب تک شمالی وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں گھروں کے نقصانات کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے 19 ہزار گھروں کے مالکان کی فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :