فیصل آباد٬ ڈی اے پی کھادوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء)حکومت پنجاب کی ہداہت پر ضلعی محکمہ زراعت نے ڈی اے پی کھادوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایگرو ڈی اے پی کے ایک بیگ کی قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے اسی طرح ایف ایف سی ڈی اے پی کھاد کی قیمت 2500 روپے ‘ سونا ڈی اے پی کی 2600 روپے ‘ فاطمہ پاک ارب 2460 روپے ‘ چاولہ ڈی اے پی 2500 روپے پیسفک ڈی اے پی کی قیمت 2500 روپے ‘ واہ 2410 روپے ‘ چیتا 2500 روپے اور یونائٹیڈ ایگرو کی قیمت 2500 روپے ہو گی ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او زراعت چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ ڈی اے پی کھادوں کی قیمتوں میں کمی پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا اس ضمن میں محکمہ زراعت کے افسران متحرک رہیں گے اور اوور چارجنگ پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ای ڈی او نے بتایا کہ ضلع میں گندم کی بوائی یکم نومبر سے شروع ہے لہذا زراعت افسران ڈی اے پی کھادوں کے سمپلز فوری حاصل کریں تاکہ گندم کی بہترین اور ریکارڈ فیصل کے حصول میں کوئی کمی نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا اور ناقص کارکردگی پر محکمانہ کارروائی ہو گی ۔