فیصل آباد ٬ جمعیت علماء اسلام ف کا مفتی محمود کانفرنس کی کامیابی کیلئے کارکنوں سے رابطہ مہم

پنجاب کی صوبائی قیادت کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں اپنا مغوی شدہ مینڈیٹ دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ �کتوبر کو مولانا فضل الرحمان فیصل آباد تاریخی دھوبی گھاٹ پارک میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر پنجاب کی صوبائی قیادت نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں اپنا مغوی شدہ مینڈیٹ دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصل آباد میں 21اکتوبر مفتی محمود کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان جمعیت علماء اسلام ف فیصل آباد کی قیادت نے کارکنوں سے رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے 21اکتوبر کو پاکستان جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان فیصل آباد تاریخی دھوبی گھاٹ پارک میں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے آن لائن کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف سٹی کے یونٹ حامد میاں محمد پورہ نڑوالا روڈ سے ضلع کونسل چوک تک’ مفتی محمود کانفرنس آگاہی موٹرسائیکل ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے سٹی نائب امیر مولانا شاہد معاویہ٬ سابق امیدوار این اے 85مفتی محمد اقبال٬ قاری الطاف قادرچیمہ ٬قاری محمد طیب ودیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کا آغاز نماز ظہر کے بعد خانقاہ طفیلیہ مسجد عمر محمد پورہ سے کیا گیا جس میں جے یوآئی کے کارکنوں نے پارٹی پرچموں اور مفتی محمود کانفرنس کے بینرز کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء موٹرسائیکلوں ٬ سائیکلوں اور گاڑی ورکشہ پر سوارپارٹی ترانے پڑھتے اورجے یوآئی کے روایتی نعرے لگاتے ہوئے ضلع کونسل چوک سے براستہ خلیق قریشی روڈ٬ کچہری بازار ٬چوک گھنٹہ گھر سے واپس محمد پورہ پہنچے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے منتخب ارکان اسمبلی نے عوام اور نظریہ پاکستان کیلئے کوئی قابل قدر کام نہیں کیا۔ جبکہ تحریک انصاف محض ’ڈانس پارٹی‘ ہی ہے۔ جس کا پاکستانی عوام کی اکثریت کے نظریات وکلچر سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ اس شہر کے عوام قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملک میں اسلامی نظام کے احیاء ٬ نفاذ اسلام٬ تحفظ ختم نبوت٬ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کا عزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب کے عوام اپنی آزمودہ تمام سیاسی جماعتوں کی بے رخی اور مصنوعی پن سے بیزار ہوچکے ہیں۔ 21اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس پنجاب میں سیاست کو نیا رخ دے گی۔

متعلقہ عنوان :