راولپنڈی٬روات میں غریب لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمہ میں نامزد خاتون سمیت3ملزمان ک 1روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) ڈیوٹی جج و جوڈیشل مجسٹریٹ تیمور افضل نے تھانہ روات کے علاقے میں غریب لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمہ میں نامزد خاتون سمیت3ملزمان کو1روزہ جسمانی ریمانڈ پر روات پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے اتوار کے روز روات پولیس نے گرفتار ملزمان مسماة بلقیس٬ فقیر شہزاد اور ظفر اقبال کوعدالت میں پیش کرتے ہوئے 7یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ایک یوم کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے یاد رہے کہ پولیس نے جمعہ کی شام روات کے علاقہ میں کمرشل پلازہ میں چھاپہ مار کر گردوں کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث ایک خاتون سمیت 3افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہگردے نکالنے کی غرض سے محبوس کی گئی 4خواتین سمیت 24افراد کو بھی بازیاب کرایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :