راولپنڈی٬ ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود ترک شہریت کی حامل خاتون کو ائر پورٹ پر کلیئرنس کے مقدمہ میں نامزد ایف آئی اے ہیڈ کانسٹیبل مقدمہ سے بری

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کے باوجود ترک شہریت کی حامل خاتون کو ائر پورٹ پر کلیئر کرنے کے مقدمہ میں نامزد ایف آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے ترک شہریت کی حامل خاتون ’’ایلے کیپرک‘‘(ALI-CEPRIC) کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود وہ سال2013میں بیرون ملک روانہ ہو گئی تھی جس پر ایف آئی اے نے ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل عرفان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھاملزم کی پیروی کرتے ہوئے تنویر خالد اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک روانہ ہونے والی خاتون کا فرانزک ٹیسٹ نہیں کروایا گیا جس سے یہ پتہ چلتا کہ اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اس تناظر میں میرے موکل کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل کو مقدمہ سے بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :