Live Updates

تفصیلی خبر )

عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرسکیں گے بلکہ وہ اسی روز کہیں اور ہوں گے٬پرویز رشید تحریک انصاف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے خلاف سازشیں کررہی ہی مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کی ترقی وسا لمیت کی علامت ہیں٬ نوازشریف نے پاکستان میں قائد اعظم ثانی کا کردار بار بار دہرایا جو عمران خان کی بس کی بات نہیں 2018 کے الیکشن میں صوبہ خیبر پختونخوا سے پختون قوم پی ٹی آئی کا صفایا کرے گا٬ جلسہ عام سے خطاب

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:31

شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرسکیں گے بلکہ وہ اسی روز کہیں اور ہوں گے ٬تحریک انصاف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے خلاف سازشیں کررہی ہے٬ پی ٹی آئی نے پہلے رائے ونڈ پر ناکام چڑھائی کی کوشش کی اور اب پاکستان کے صدر مقام کو بندکرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کی ترقی وسا لمیت کی علامت ہیں میاں نوازشریف نے پاکستان میں قائد اعظم ثانی کا کردار بار بار دہرایا جو عمران خان کی بس کی بات نہیں 2018 کے الیکشن میں صوبہ خیبر پختونخوا سے پختون قوم پی ٹی آئی کا صفایا کرے گا وہ شیرگڑھ کے مقام پر ایم پی اے جمشید کان مہمند کی شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسہ عام سے مسلم لیگ کے صوبائی صدر پیرصابر شاہ ٬ایم پی اے جمشید خان مہمند اور مسلم لیگ ضلع مردان کے صدر عنایت شاہ باچہ نے بھی خطاب کیا جبکہ ستار خان مہمند نے سپاسنامہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ جمہوریت پریقین رکھتی ہے مسلم لیگ ہمیشہ کسی بیک ڈور سے نہیں بلکہ ووٹ کی پرچی کے زور سے اقتدار میں آئی ہے مسلم لیگ نے کبھی بھی کسی کے گھر پر چڑھائی کی سیاست نہیں کی نوازشریف کی سوچ تعمیری اور عوام دوست ہیں وہ کبھی بھی چین سے نہیں رہا ہے جب عوام بے چین ہوں موٹر وے ٬سی پیک دو ایسے منصوبے ہیں جو قوم کی تقدیر کی تبدیلی کاباعث بن رہے ہیں بلین ٹریز لگانے والے نے ایک بھی درخت نہیں لگایا اگر وہ درخت لگاتے تو مولم لیگی کارکن درختوں کو پانی دیتے 2018میں پختون قوم پی ٹی آئی سے بلین ٹریز کا حساب لے کے رہے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت آج بھی مسلم لیگ کی حکومت کا محتاج ہے اگر مسلم لیگ چاہتے تو صرف ایک اشارے پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے چٹھی کرسکتے ہیں مگر مسلم لیگ جمہوری رویئے پریقین رکھتے ہوئے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سکولوں ٬ہسپتالوں میں تعلیمی اور صحت کی سہولیات موجود نہیں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی رشوت خوری اور کمیشن خوری زوروں پر ہیں پی ٹی آئی کی تبدیلی کے دعووں کا قلعی کھل گئی 2018میں ان سے پختونوں کے ساتھ کی گئی ایک ایک بے انصافی کا حساب لیاجائے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات