اکتوبر کو کوئٹہ میں اقتصادی راہداری مغربی روٹ کی عدم بحالی کے خلاف کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہو گا ٬انجنئیر زمرک خان اچکزئی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرانجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ26 اکتوبر کو کوئٹہ میں اقتصادی راہداری مغربی روٹ کی عدم بحالی کے خلاف کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہو گا اور آئندہ انتخابات کے لئے اے این پی نے تیاریاں شروع کر دی پشتونوں کے حقوق کیلئے ہمارے اکابرین نے بہت قربانیاں دی ہیں اب پشتون کو چاہئے کہ وہ اے ا ین پی کا ساتھ دے کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد تیز کر دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلعہ عبداللہ میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر طرف سے پشتونوں کا استحصال کیا جارہاہے صورتحال پر نام ونہاد قوم پرست اور مذہبی قوتیں خاموش ہے اس کا انہوںنے عوام کو حساب دینا ہوگا ٬انہوں نے کہاکہ پشتونوں کے حقوق کے نام ونہاد دعویداروں کا چہرہ عوام نے اچھی طرح پہچان لیا ہے ٬عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ کسی کے خالی خولی نعروں میں نہیں آئینگے سی پیک کے نام پر پنجاب بلوچستان اور خیبرپشتونخواکے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں اور انہیں سی پیک کے نام پر مکمل طور پر ٹرخایا گیا ہے یہاں ایک اینٹ لگانے کا ثبوت بھی نہیں دیاجاسکتا ٬سی پیک کے حوالے سے تمام منصوبے پنجاب میں مکمل کئے جارہے ہیں اور وہاں اربوں ڈالرکے منصوبے لگائے گئے ہیں جس پر کام جاری ہے ٬ژوب میں ایک لنک روڈ کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا گیا اور اس سے سی پیک کا نام دیا گیا جوبلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ایک مذاق کے مترادف تھا ٬جس کی وضاحت اب چینی سفیر نے بھی کی اور اس نے ہمارے خدشات کو حقیقت میں بدل دیا ٬اب ایک بار پھر ایک وفد چین جارہاہے جو چینی حکومت کو اس حوالے سے مکمل آگاہ کیا جائیگا٬اگر حق نہ دیا گیا تو ہم اس کو صرف پنجاب اور چین کے معاہدے کا نام دیں سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :